Nargasi Koftay Cooking Recipe
Introduction
آپ کو اس پوسٹ میں بہت سی کھانے کی تراکیب cooking recipes مل جائیں گی جن میں chicken Ki cooking recipe اور اس کے علاوہ aloo ki recipe مل جائے گی جو بہت آسان اور سستی recipes مل جائیں گی اس کے علاوہ بہت stories in urdu اور poetry in urdu مل جائے گی - اس بلاگ پر بہت ہی فائدہ مند اور انٹرٹینگ پوسٹ انجوائے کریں -
 |
Kofta cooking recipe |
Ingredients
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد
لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچ
ہری مرچ تین سے چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
بھنے ہوئے چنے چار چمچ
ڈبل روٹی دو عدد
انڈے نو عدد
گریوی کے اجزاء
پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچ
دھنیا پسا ہوا ایک چمچ
ہلدی پسی ہوئی آدھا چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک چمچ
دہی پھینٹا ہوا ایک پیالی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
Cooking recipe
ترکیب
قیمے میں کوفتے کے تمام مصالحے ملا کر دو مرتبہ پیس لیں ایک انڈہ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں 8 انڈوں کو سخت سا ابال لیں ہاتھوں کو ہلکا چکنا کرکے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ لیں چاہے تو دھاگے پر باندھ کر اچھی طرح محفوظ کر لیں دو بارہ گریوی بنانے تک فریج میں رکھ دیں _
گریوی کی ترکیب
بڑے سائز کی دیگچی میں میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ ہلکا گرم کرکے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں جب کڑکڑانے لگے تو پیاز کو ہلکا سا سنہرا فرائی کرلیں دہی میں گریوی کے تمام مصالحے ملا کر دیگچی میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کے تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے اب پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور کوفتے شامل کر دیں دیگچی کو ڈھانپے بغیر پانی کو خشک ہونے تک پکائیں درمیان میں دیکھتی کو کو ایک سے دو مرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلائیں جب پانی خشک ہوجائے تو دوبارہ سے ایک پیالی پانی شامل کرکے ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کر پکائیں آپ کے نرگسی کوفتے تیار ہیں آپ کھائیں اور اچھے ذائقہ سے لطف اندوز ہوں اور اپنے مہمانوں کو بھی پیش کریں ۔
شکریہ
اقصیٰ صدیق
**********
Description
یقیناً آپ کو نرگسی کوفتوں کی یہ ترکیب پسند آئی ہو گی مزید اس طرح کی cooking recipes, mehandi designs , urdu poetry or story in urdu کی بہت سی پوسٹس مل جائیں گی یقیناً آپ ان
پوسٹ کو انجوائے کریں - شکریہ
0 تبصرے