Cooking Recipe of cake
*****************
Introduction
آج کے اس بلاگ پر آپ کو کیک کی بہت ہی مزیدار cooking recipe ملے گی
Easy cake recipe cooking recipe |
آئس کریم کیک
اجزاء :
کوکو پاؤڈر دو بڑے چمچ
چلڈ کیک 1 عدد
کریم 1 عدد
ونیلا آئس کریم آدھا کپ
اورنج شرپ آدھا کپ
چاکلیٹ آئس کریم آدھا کپ
چینی دو چمچ (حسب ذائقہ)
ترکیب :
چلڈ کیک کے دو برابر ٹکڑے کریں - کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں دو چمچ چینی اچھی طرح مکس کریں کہ وہ بالکل اس میں حل ہو جائے اور اس کا ایک بھی زرہ باقی نہ رہے اور اب اس کے بعد کیک کے ایک ٹکڑے پر چاکلیٹ آئس کریم لگائیں - اور احتیاط سے کسی پلیٹ میں رکھ کر پلیٹ فریج میں رکھ دیں - اب کیک کے دوسرے کو لیں اور اس ٹکڑے پر اورنج شرپ اور ونیلا آئس کریم اچھی طرح احتیاط سے لگا کر پہلے کیک کے ٹکڑے کی طرح فرج میں رکھ دیں - یاد رہے کہ دوسرا ٹکڑا الگ پلیٹ میں رکھ کر فریج میں رکھنا ہے - یاد رہے کہ یہ ہم اس لیے کریں گے تا کہ آئس - کریم کیک کے گرد اچھی طرح جم جائے - اور اس کے بعد ہم پھینٹی ہوئی کریم میں کوکو پاؤڈر اچھی طرح ملائیں گے اور ہلکی آنچ پر گرم کریں گے - جب یہ آمیزہ آگ پر پک کر گاڑھا ہو جائے گا تب ہم فریج سے ہمارے دونوں کیک کے ٹکڑے نکال لیں گے - اور جو آمیزہ ہم نے تیار کیا تھا وہ ان ٹکڑوں پر انڈیل دیں گے - اور کیک کے ان ٹکڑوں کو دوبارہ فریزر میں رکھ دیں گے - 1 گھنٹے بعد آپ کا مزیدار اور ٹیسٹی کیک بالکل تیار ہو جائے گا - اب ایک گھنٹے بعد اسے فریزر سے نکالیں اور چھری سے کاٹ کر اپنے بچوں کو دیں اور خود بھی اس مزیدار ریسیپی کو انجوائے کریں -
Description
یہ بہت آسان اور مزیدار ریسیپی ہے - مزید اسی طرح کی مزیدار اور آسان ریسپیز چائیے تو ہماری سائیٹ کا وزٹ کریں آپ کو اپنی من پسند cooking recipes مل جائے گی - یہ تمام ریسیپیز میں ڈیلی روٹین میں اپنے گھر پر تیار آسانی سے بہت کم وقت میں تیار کر لیتی ہوں - اگر اچانک کوئی مہمان آ جائے یا اچانک بھوک ستانے لگے تو ان ریسیپیز کے ذریعہ میں بہت کم وقت میں بہت اچھی ڈش تیار کر لیتی ہوں - یقیناً آپ کو بھی آج کی ریسیپی آسان لگی ہو گی تو جلدی سے کیک کی اس آسان ریسیپی کو ٹرائی کریں اور اچھا اور مزیدار کیک تیار کر کے اپنے گھر والوں سے خوب تعریف وصول کریں -
بہت شکریہ
خوش رہیں
----------
اقصیٰ صدیق
- Read this : Sabudana sharbat cooking recipe
- Read this : Butter chicken popcorn cooking recipe
- Read this : Butter chicken green chili rice cooking recipes
- Read this : chicken tikka samosa cooking recipes
- Read this : gulab jamun cooking recepie
- Read this : Aloo (potato) kabab cooking recepie
- Read this : nargisi kofta cooking recipe
- Read this : singhapori chicken cooking recipe
Cake recipe |
0 تبصرے