سوجی اور میدے کی مٹھائی کی ترکیب

Cooking recipe of sweets made by suji 


sweet dish recipe,  cooking recipes,  ladu recipe
Sweet dish recepie

Ingredients of sweet dish cooking recipe 


سوجی۔۔۔۔۔۔۔ایک پاؤ

میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ

چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو

چھوٹی الائچی... آٹھ سے دس 

تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو

پستہ،بادام، ناریل۔۔۔۔حسب پسند

Step by step cooking recipe of sweets 

1. سب سے پہلے دیگچی میں سوجی اور میدہ ناپ کر ڈال دیں

2.  اور پھر  اس میں آدھا کلو تیل ڈال دیں۔ 

3. جب تیل گاڑھا گاڑھا بن جائے گا تو چھوٹی الائچی کے دو تین دانے ثابت ڈال دیں ۔

 4. پھر درمیانی آنچ پر دیگچی رکھ دیں

5. اور دوسرے چولہے پر ایک پین میں چینی ڈال دیں -

6. سوجی اور میدہ اور چینی ہم وزن ہوں ایک کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔

7. اب اس سوجی اور میدے والی دیگچی میں آدھا گھنٹہ چمچ چلائیں -

8.  جب رنگ ہلکا براؤن ہو جائے اور خوشبو دینے لگے تو آنچ بہت ہلکی کر دیں ۔

9.  پین میں چینی کی چاشنی بھی تیار ہو چکی ہو گی ۔ 

10. دو تار کی چاشنی ہو جائے تو چینی والے پین میں سوجی والا آمیزہ ڈال دیں۔ یاد رہے یہ سارا عمل چولہا بند کرکے کرنا ہے- 

11. فٹافٹ چمچ چلائیں اور پہلے سے نکال کر رکھے گئے دو ٹرے میں آمیزہ ڈال دیں اوپر سے پستہ، بادام، ناریل اور کرش کی ہوئی چھوٹی الائچی چھڑک دیں اور چھری سے ہلکے ہلکے کٹ لگا دیں ۔ 

12. تقریباً جب دس منٹ گزر جائیں اور مٹھائی  جم جائے تو اس کو ٹکڑوں میں  کاٹ لیں 

ٹھنڈے ہونے کے بعد مہمانوں کو پیش کریں۔

Over all cooking recipe of sweet dish :

ایک دیگچی میں سوجی اور میدہ ناپ کر ڈال دیں اور اس میں آدھا کلو تیل ڈال دیں۔ گاڑھا گاڑھا بن جائے گا چھوٹی الائچی کے دو تین دانے ثابت ڈال دیں ۔ درمیانی آنچ پر دیگچی رکھ دیں دوسرے چولہے پر ایک پین میں چینی ڈال دیں سوجی اور میدہ اور چینی ہم وزن ہوں ایک کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔ اب سوجی میدے والی دیگچی میں آدھا گھنٹہ چمچ چلا لیں جب رنگ ہلکا براؤن ہو جائے اور خوشبو دینے لگے تو آنچ بہت ہلکی کر دیں ۔ پین میں چینی کی چاشنی بھی تیار ہو چکی ہو گی ۔ دو تار کی چاشنی ہو جائے تو چینی والے پین میں سوجی والا آمیزہ ڈال دیں۔ یاد رہے یہ سارا عمل چولہا بند کرکے کرنا ہے ۔ فٹافٹ چمچ چلائیں اور پہلے سے نکال کر رکھے گئے دو ٹرے میں آمیزہ ڈال دیں اوپر سے پستہ، بادام، ناریل اور کرش کی ہوئی چھوٹی الائچی چھڑک دیں اور چھری سے ہلکے ہلکے کٹ لگا دیں ۔ تقریباً دس منٹ بعد جب مٹھائی اچھی طرح جم جائے تو اس کے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ ٹھنڈے ہونے کے بعد خود بھی کھائیں اور اپنے مہمانوں کو بھی پیش کریں

Description 

 اس پوسٹ میں آپ کو sweet dish recipe بتائی گئی ہے - یہ  cooking recipe بہت آسان ہے اور سستی بھی ہے - تمام چیزیں آسانی سے بازار سے مل جائیں  - کسی بھی خوشی کی تقریب میں آسانی سے یہ ڈش تیار کریں اور اپنی خوشی کو اپنے دوستوں,  رشتہ داروں اور گھر والوں کے ساتھ انجوائے کریں - یہ ترکیب اتنی آسان ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے ابھی ابھی کوکنگ سیکھنا شروع کی ہے وہ بھی اس کو گھر پر آسانی سے تیار کر سکتے ہیں - مزید اس طرح کی مزیدار آسان تراکیب کے لیے نیچے دیے گئے لنک کا وزٹ کریں  -


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے