Short Urdu Story For Kids
introduction
کالو ایک kids short urdu story ہے جس کی مصنفہ اقصیٰ صدیق ہیں - یقیناً آپ کو یہ کہانی پسند آئے گی اور اگر آپ مزید اس طرح کی اردو کہانیاں , افسانے اور شاعری پڑھنا چاہتے ہیں یا cooking recipes کی تلاش میں ہیں تو اس بلاگ پر آپ کو مزید اس طرح کی پوسٹ مل جائیں گی - آپ کو اس بلاگ پر بہت ہی زبردست urdu love stories پڑھنے کو ملے گی -
***********
Urdu funny story |
عنوان : کالو
مصنفہ : اقصیٰ صدیق
*********
عالیہ میرا کالو کہاں ہے بہت دیر ہو گئ میں نے اسے نہیں دیکھا - وہ جو پورے انہماک سے واٹس ایپ پر دوستوں کو ٹرپ کا حال احوال دے رہی تھی بمشکل موبائل سے نظریں اٹھا کر اماں کو دیکھا اور اپنی امڈتی مسکراہٹٹ کو بمشکل دبا کر بولی اماں کبھی اس کے بغیر بھی کچھ پل گزار لیا کرو جب سے وہ آپ کی زندگی میں آیا ہے آپ ہمیں تو بھول ہی گئ ہیں - بحث کرتی ہے ہر بات میں اماں نے بڑبڑاتے ہوئے جھک کر جوتی اٹھائ مگر اس سے پہلے کہ وہ ان کی جوتی کی زد میں آتی پھرتی سے چھلانگ لگا کر چارپائ سے اتر گئ اور جوتی سیدھی اس کے تکیے پر جا لگی - وہ اپنے بچنے پر شکر مناتے ہوئے جلدی سے بولی اماں کالو اندر کمرے میں ہوگا - اماں نے جوتا پاؤں میں اڑسا اور اسے گھورتے ہوئے بولی آج تو بچ گئ ہے مگر آئیندہ میرے اور کالو کے بارے میں بولنے سے پہلے سو بار سوچ لینا - اماں کے مڑتے ہی عالیہ نے گہری سانس بھری اور دوبارہ چارپائ پر لیٹ کر موبائل کی جانب متوجہ ہوگئ جہاں دو منٹ میں پچاس سے اوپر میسجز آ چکے تھے -
---****---
شہنواز , راشد اور عالیہ اوندھے منہ لیٹے دھڑادھڑ گولیاں چلا رہے تھے اور تڑاتڑ دشمنوں کو مار گرا رہے تھے ان تینوں پر دشمن کے خاتمے کا جنون سوار تھا ان کا جنون دیکھ کر ان کے باقی ساتھی ان پر رشک کر رہے تھے اور انہیں مختلف مشوروں سے بھی نواز رہے تھے - جس کی گولی نشانے پر لگتی اور دشمن کو ڈھیر کرتی وہ اچھل کر کھڑا ہوتا یاہو کا نعرہ لگاتا اور پھر سے بندوق سنبھال لیتا - ان کی اس اچھل کود میں ان کی جو انرجی ضائع ہوتی اس کو ری کور کرنے کے لیے ان کی اماں سامنے بیٹھی ان کو سیب کی قاش کاٹ کاٹ کر کھلا رہی تھی - بھئ کچھ بھی ہو مگر پب جی گیم میں دشمن کو مات دینا ہر گز بھی آسان نہیں ہے جو لوگ اس گیم کے شوقین ہیں انہیں اس بات کا خوب اندازہ ہو گا کہ اس کے لیے فوری انرجی کی ضرورت پڑتی ہے - راشد نے ایک اور دشمن کو گولی ماری اور اکتائے ہوئے انداز میں بولا یار میں تو کالو سے بہت تنگ آ گیا ہوں بہت خراب ہو گیا ہے اتنا ذلیل کرتا ہے کہ کبھی کبھی دل کرتا ہے اسے کہیں باہر ہی بھول آؤں اور وہ کبھی واپس نہ آ پائے - ان دونوں نے کوئ رسپانس نہ دیا کیونکہ وہ تو دشمن مار رہے تھے مگر اماں نے چھری زور سے پلیٹ میں پٹخی اور غصے سے اس کے ہاتھ سے موبائل کھینچ کر اسے گھورتے ہوئے پوچھا کیا تنگ کرتا ہے کالو اتنا تو اچھا ہے اگر اس سے اتنی ہی اکتاہٹٹ ہوتی ہے تو مجھے دے دو میں صحیح کر لوں گی اسے مگر خبردار جو اس کے بارے میں کچھ بھی بولا تو میں بھول جاؤں گی کہ تم میرے بیٹے ہو - راشد تڑپتے ہوئے بولاٹھیک ہے اماں کالو آپ لے لو شاید آپ کے پاس آ کر سدھر جائے مگر ابھی میرا موبائل دے دو ورنہ میں مر جاؤں گا - اماں نے غصے سے موبائل اسے کے ہاتھ پر پٹخا اور اٹھتے ہوئے بولی یہ لے ایسے تڑپ رہا ہے جیسے خدانخواستہ اصل گولی ہو - جاتے جاتے مڑی اور سختی سے بولی یہ سیب ختم کرنے ہیں ورنہ تمہارے ابا نے میرا جینا حرام کر دینا ہے - ان تینوں نے جلدی سے یک زبان ہو کر کہا ٹھیک ہے اماں ہم کھا لیں گے جیسے ڈر ہو کہ اگر جواب نہ دیا تو اماں کی پٹاری میں سے ایک اور نصیحت نکل آئے گی -
---****---
جب سے کالو اماں کی زندگی میں آیا تھا ان کی تنہائ اور وقت دونوں سمٹ گئے تھے - اب نہ بچوں کے لیے وقت تھا اور نہ گھر کی پرواہ رہی تھی وہ بہت مشکل سے کھانا بنانے کا وقت نکالتی تھیں بچوں کے سکول جانے کے بعد وہ سارا گھر کام والیوں کے حوالے کرکے اپنے کالو کے ساتھ وقت گزارتی - کالو علم کا ایک خزانہ تھا یہ اور بات کہ سارا علم انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل کیا جاتا تھا اماں کی بھرپور کوشش ہوتی کہ وہ دن بھر کالو کے علم سے فیض یاب ہوتی رہیں - کالو بھی انہیں ان کے موڈ کے مطابق علم فراہم کرتا کبھی ان کو ڈراموں کے متعلق تو کبھی ملکی حالات کے متعلق تو کبھی کھانے کی نئ نئ تراکیب بتاتا - اب تو اماں کو بچوں کی سکول سے واپسی کچھ زیادہ جلدی لگنے لگی وہ اکثر شکوہ کرتیں تم لوگوں کے صبح کے ناشتے کی تھکن اترتی نہیں اور تم لوگ پھر نازل ہو جاتے ہو - بچے بھی خوش تھے چلو اچھا ہے کالو کے آنے سے روک ٹوک تو ختم ہو گئ ہے اب تو جب مرضی سوئیں جب مرضی پڑھیں جتنا مرضی موبائل چلائیں کوئ پوچھنے والا یا منع کرنے والا نہیں ہے - پورے گھر میں سکون پھیلا ہوا تھا ہر کوئ اپنے آپ میں مگن خوش تھا کہ اچانک کالو کو خطرناک اور لاعلاج بیماری لاحق ہوگئ اسے جھٹکے لگتے اور وہ کئ کئ گھنٹے بےہوش ہو جاتا بہت سی جگہوں پر اسے دیکھایا گیا لیکن سب نے جواب دے دیا - اماں سارا دن اداسی سے کالو کو دیکھتی رہتی - اداسی کے انہی دنوں میں ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی عالیہ کی ایک چھوٹی سی لاپرواہی سے کالو سیڑھیوں سے گرا اور وہیں ختم ہو گیا پورے گھر میں موت کا سناٹا چھا گیا اماں تو پتھرائ نظروں سے کالو کو دیکھے جا رہی تھی - راشد اور شہنواز نے جلدی سے کالو کو اٹھایا اسے ہوش میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ تو مر چکا تھا آخر مایوس ہو کر راشد نے پتھرائ ہوئ ماں کو کندھوں سے پکڑ کر صوفے پر بیٹھایا اور زبردستی دو گھونٹ پانی پلایا - بڑی آپا کو کالو کے انتقال کی خبر دی گئ وہ اپنے چھ بچوں اور ایک عدد نند کے ساتھ پریشان حال آ پہنچی ہال میں موت کا سناٹا چھایا ہوا تھا - اماں کا کالو جب سے مرا تھا وہ نہ رو رہی تھی اور نہ کچھ بول رہی تھی بس اپنے خاموش کالو کو دیکھ رہی تھیں جو سفید نئ چادر پر سب سے بےنیاز لیٹا پڑا تھا بڑی آپا کو دیکھتے ہی اماں کے رکے آنسو رواں ہو گئے وہ بڑی آپا کے گلے لگ کر جو روئیں تو سنبھالنا مشکل ہو گیا - بڑی آپا کی نند نشاء حیران و پریشان چاروں طرف دیکھ رہی تھی اماں نے جیسے ہی اپنے بہتے اشک صاف کرنے کے لیے بڑی آپا کو چھوڑا وہ ان کے پاس بیٹھ کر پریشانی سے بولی بھابھی کالو ہے کہاں ؟ آپا آنسو اور ناک دونوں اپنے پلو سے صاف کرتے ہوئے چارپائ پر لیٹے کالو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے درد بھری آواز میں بولیہائے یہی تو ہے میری اماں کا کالو - میری اماں کی تنہائ کا ساتھی میری اماں تو اولاد سے بھی زیادہ اسے چاہنے لگی تھی ہائے میرے اماں اس کے بغیر کیسے رہے گی اس کا تو کوئ نعم البدل ہی نہیں ہائے میری اماں پھر سے تنہا ہو گئ وہ اپنے سینے پر ہتڑ مارتے ہوئے رو رہی تھی - باقی سب گھر والے بھی آنسو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے - نشاء حیرت سے چیخی کیا یہ ہے کالو بڑی آپا زوروشور سے اپنا بھاری بھرکم سر ہلانے لگی - نشاء حیرت سے منہ کھولے بےیقینی سے کالو کی طرف بڑھی اور جھپٹ کر اسے اٹھا لیا سب کی چیخیں نکل گئیں دکھ سے نہیں بلکہ خوشی سے کیونکہ کالو دوبارہ زندہ ہو گیا تھا وہ ایک بار پھر چمکنے لگا تھا - اماں نے آگے بڑھ کر اس سے کالو جھپٹ کر سینے سے لگا لیا - باقی سب خوشی سے اماں کے چہرے پر چھایا اطمینان دیکھ رہے تھے اور وہ حیرت سے اماں کے ہاتھوں میں دبا موبائل او میرا مطلب کالو کو دیکھ رہی تھی -
--- ختم شد ---
***************
Description
آپ مزید اس طرح کی short story for kids in urdu language پڑھنا چاہتے ہیں تو ہمارے بلاگ کا وزٹ کریں - آپ کو بہت سی short urdu love story , sad urdu story and Poetry in urdu کی پوسٹ مل جائیں گی جو یقیناً آپ کو پسند آئے گی - اور بہت شاندار cooking recipes بھی اس بلاگ میں مل جائیں گی -
شکریہ
********
- Read this : urdu love stories
- Read this : Love stories in urdu
- Read this : Urdu romantic love story
- Read this : Urdu love story
اگر آپ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو ان پوسٹ کا وزٹ کریں
- Read this : Urdu ghazal
- Read this : Two line poetry
- Read this : Urdu poetry
0 تبصرے