Motivational love story in urdu language

         Motivational urdu love story           

introduction

لمحہ ہدایت  ایک   motivational  love story in urdu language  ہے جس کی مصنفہ اقصیٰ صدیق ہیں  -  اس بلاگ پر آپ ان کے مزید زبردست افسانے اور شاعری پڑھ سکتے ہیں -

***********    

           عنوان : لمحہ ہدایت     
          مصنفہ : اقصیٰ صدیق      

ردابہ چادر اوڑھے بےچینی سے دروازے کے پاس چکر کاٹ رہی تھی - وہ بار بار دروازے کے پاس جاتی اور پھر واپس پلٹ آتی شاید اس میں باہر جانے کی ہمت نہیں تھی - داؤد بےبسی سے بیڈ پر لیٹا نم آنکھوں سے کھڑکی کے پار یہ منظر دیکھ رہا تھا - آدھا گھنٹہ گیٹ کے پاس چکر کاٹنے کے بعد اس نے دیکھا جیت ضرورت کی ہوئ اور وہ آنسو صاف کرتے ہوئے باہر نکل گئ - داؤد نے کرب سے آنکھیں موند لیں مگر اس کی بند آنکھوں سے آنسوؤں کی قطار بہہ رہی تھی                                                                           ---***---

ردابہ واپس آئ تو اس کی سرخ آنکھیں دیکھ کر وہ سمجھ گئے کہ آج بھی وہ خالی ہاتھ واپس آئ ہے - انہوں نے جلدی سے آنسو صاف کیے اور خود کو نارمل ظاہر کرنے لگے مگر ڈیڈھ ماہ میں پہلی بار ردابہ ان کے پاس نہیں آئ بلکہ کچن میں چلی گئ -  کچھ دیر بعد وہ انکے لیے ٹرے میں ناشتہ لے آئ - خاموشی سے انکو ناشتہ کروانے کے بعد وہ جانے لگی تو انہوں نے اسکا ہاتھ تھام لیا ناراض ہو وہ سر اٹھائے بچوں کی سی معصومیت سے اس سے پوچھ رہے تھے - وہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے بولی ناراض نہیں ہوں داؤد مگر اب تھک گئ ہوں لوگوں کے رویوں سے کل کی فکر سے وہ لمحہ بھر رکی داؤد اسے منتظر نظروں سے دیکھتا رہے وہ آنسوؤں کا گولہ حلق میں اتارتے ہوئے بولی آج میں سائرہ کے گھر گئ تھی کچھ پیسے ادھار لینے مگر  اسکی ملازمہ نے مجھے دروازے سے یہ کہہ کر بھیج دیا کہ میڈم گھر پر نہیں ہے حالانکہ میں جانتی ہوں وہ گھر پر تھی - داؤد اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے بولا تمہیں کسی سے کچھ مانگنے یا کسی کے رویے پر دکھی ہونے کی ضرورت نہیں میں ابھی زندہ ہوں سٹور روم میں میرا اسکیچ بورڈ اور کلرز پڑے ہونگے وہ لے آؤ - پہلے پیٹنگ میرا شوق تھا اب اسے ذریعہ معاش بنا لیتے ہیں - ردابہ نے بےاختیار اسکی پٹیوں میں جکڑی ٹانگ کو دیکھا تو مسکراتے ہوئے بولا جب تھکاوٹ ہوئ تو لیٹ جاؤنگا - ردابہ کچھ دیر اسے پینٹنگ کرتے دیکھتی رہی پھر اٹھ کر کاموں میں مصروف ہو گئ - تین گھنٹے بعد جب ان کی پینٹنگ مکمل ہوئ تو وہ اس شاہکار کو دیکھ کر حیران رہ گئ - ایک پری سورج کی جانب ہاتھ بڑھائے حسرت سے دیکھ رہی تھی اسکی آنکھوں سے قطرہ قطرہ آنسو گر رہے تھے - وہ محصور سی اسکیچ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بولی بہت خوبصورت ہے میں یہ پینٹنگ مسزہمدانی کو دونگی وہ ضرور اس کا اچھا خاصا معاوضہ دیں گی - داؤد اس کی معصومیت پر سر جھٹک کر مسکرا دیا               

                                ---***---

اگلے دن مسزہمدانی کے پاس جاتے ہوئے وہ خاصی پرجوش تھی مگر واپسی پر اتنی ہی شکستہ قدم  اس کی بند مٹھی بتا رہی تھی کہ آج وہ خالی ہاتھ نہیں آئ مگر اس کی سرخ آنکھیں بتا رہی تھیں آج بھی اسکا اعتبار توڑا گیا ہے - اس نے خاموشی سے داؤد کے سامنے اپنی بند مٹھی کھول دی - اسکی ہتھیلی پر دہرا سبز نوٹ دیکھ کر داؤد کا بھی رنگ فق ہو گیا مگر وہ خود کو سنبھال کر پھیکی ہنسی ہنستے ہوئے بولا ارے واہ پانچ سو تو ملے چلو کل کی فکر ختم - ردابہ لب بھینچے کچھ پل اسے دیکھتی رہی پھر اٹھتے ہوئے بولی میں دوبارہ آپ کے ہنر کی تذلیل کے لیے مسز ہمدانی کے پاس نہیں جاؤنگی - داؤد اس کی نادانی پر مسکرا دیا -

                    ---***---

اگلے دن وہ پھر سے پینٹنگ لے کر مسزہمدانی کے پاس جا رہی تھی کہ انا اور غیرت سے پیٹ کا ایندھن نہیں بجھتا - پھر یہ سلسلہ چل پڑا مسزہمدانی انکی پینٹنگ سے لاکھوں کماتی اور انہیں چند ہزار پکڑا کر ان پر احسان کرتی - ہر بار اسے ہارا ہوا دیکھنا داؤد کو نئی اذیت سے دوچار کرتا - اس بار ایک بہت بڑی ایگزبیشن تھی جس کے لیے مسزہمدانی نے خاص تاکید کی تھی - داؤد کئ گھنٹے کمرہ بند کیے پینٹنگ کرتا رہا اس نے ردابہ کو بھی پینٹنگ نہ دیکھنے دی - اسے کور میں لپیٹ کر دی کہ یہ مسزہمدانی کو ہی جا کر دینا - مسزہمدانی نے کور کھولا اور اس پر لکھا جملہ پڑھ کر کانپ سی گئ اسے اپنی مٹھی میں دبا پانچ سو کا نوٹ ہیچ لگ رہا تھا وہ روتے ہوئے بولی پچاس ہزار پکڑو یہ اس پینٹنگ کے پیسے نہیں ہیں بلکہ داؤد کی محنت کے ہیں کیونکہ میں کبھی اس پینٹنگ کا حق ادا نہیں کر سکتی - داؤد کو کہنا ایگزبیشن کے لیے اور پینٹنگ بنائے یہ میں اپنے گھر میں لگواؤں گی کیونکہ ضمیر کو جگانے کے لیے یہ یاددہانی بہت ضروری ہے ردابہ نے مٹھی میں پچاس ہزار دبائے حیرت سے اس دل بدل دینے والے جملے کو دہرایا "ڈر کہ خدا دیکھ رہا ہے " - اگلے ہی پل وہ اٹھ کھڑی ہوئ اور مسکراتے ہوئے بولی کوشش کرنا یہ جملہ دل پر رقم ہو جائے ضمیر کو ہمیشہ جگائے رکھنے کا بہت کارآمد نسخہ  ہے 

                  ...ختم شد... 


اگر آپ مزید اس طرح کی  urdu motivational  love stories پڑھنا چاہتے ہیں تو ہمارے بلاگ کا وزٹ کریں  - آپ کو بہت سی urdu love story , sad story in urdu and poetry in urdu  کی پوسٹ مل جائیں گی جو یقیناً آپ کو پسند آئے گی - 

شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے