Sad urdu love story
introduction
نوحہ ایک urdu sad love story ہے جس کی مصنفہ اقصیٰ صدیق ہیں - اس بلاگ پر مختلف پوسٹ میں آپ ان کے مزید اس طرح کے زبردست افسانے اور شاعری پڑھ سکتے ہیں -
***********
Sad love story |
عنوان : نوحہ
مصنفہ :اقصیٰ صدیق
اماں کی وفات کے بعد خوشیاں روٹھ سی گئ تھیں میں سارا دن کاموں میں مصروف رہتی عاشی آجاتی تو لگتا جیسے کسی نے میری زندگی میں خوشیوں کے بند کواڑ کھول دیے ہوں - وہ سارا وقت اپنے منگیتر کا ذکر کرتی رہتی اور میں دیوانوں کی طرح اسے سنتی رہتی اسکی چیختی آواز مجھے کسی مدھر گیت کی طرح لگتی - میرا بہت دل کرتا میں بھی اسکی طرح بنا رکے بولوں مگر میرے پاس بولنے کے لیے تھا ہی کیا تنہائ, ڈر, ڈیپریشن اور ان گنت ادھورے سپنے جنہیں سننے کے لیے کسی پاس وقت نہیں تھا - سوچوں میں گم میں ملگجے آسمان کو تکے جا رہی تھی کہ باہر دروازے پر دستک ہوئی - میں چونک کر اٹھی جلدی سے دروازہ کھولا ابا میرے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے صحن میں رکھی چارپائی پر بیٹھ گئے - میں ابا کو کھانا دے کر وہیں بیٹھ گئ - ابا نے سوالیہ نظروں سے میری طرف دیکھا - ابا میں نے عاشی کی شادی پر پیلا لہنگا پہننا ہے جو ماموں کی شادی پر پہنا تھا اماں کہتی تھی میں اس لہنگے میں بالکل پری لگتی ہوں میری آواز بھرا سی گئ - ابا کے گلے میں بھی گلٹی سی ابھر کر معدوم ہوگئ - کچھ دیر بعد وہ بھاری آواز میں بولے تو پہن لو میں نے کب منع کیا ہے - میں بسورتے ہوئے بولی اسکے ساتھ کے جوتے اور جیولری لینی ہے - ابا ہنستے ہوئے بولے ٹھیک ہے کل بازار چلیں گے جو لینا ہو لے لینا
****
اگلے دن ابا وعدے کے مطابق مجھے بازار لے گئے میچنگ جیولری جوتے سب خرید لیا اب بس جمعہ کا انتظار تھا ابا میری بےقراری دیکھ کر ہنستے رہتے - آخر عاشی کی مہندی کا دن آپہنچا - بن سنور کر میں جیسے ہی اسکے گھر پہنچی سب عورتیں مجھے عجیب نظروں سے دیکھنے لگیں - کچھ دیر عاشی کے پاس بیٹھ کر میں سٹیج سے نیچے اتر آئ - روشنی سے الجھن ہو رہی تھی اس لیے میں قدرے اندھیرے میں رکھی کرسی پر بیٹھ گئی - سکینہ کی بیٹی کو دیکھا ہے کیسے سج کر آئ ہے بہت آوارہ لڑکی ہے باپ تو کام پر چلا جاتا ہے یہ گھر میں اکیلی نہ جانے کیا کچھ کرتی رہتی ہے - میرے بارے میں تفصیل بتانے والی محلے کی پھاپھاکٹنی سکینہ تھی اسکے ساتھ بیٹھی عورت اسکی تائید کرتے ہوئے بولی آج کل تو دل مردہ ہو گئے ہیں بہن میں خود حیران ہوں ابھی ماں کو مرے سال بھی نہیں ہوا اور لڑکی کے لچھن دیکھو - انکی طنزیہ گفتگو سے مجھے وحشت ہونے لگی اپنا آپ مجرم لگ رہا تھا پیلا لہنگا آگ کی طرح میرے وجود کو جھلسانے لگا - بارہ بجنے والے تھے میں عاشی کی اماں کو خداحافظ کہہ کر گھر جانا چاہتی تھی - بہت رات ہو گئ ہے یہیں رک جاؤ اکیلی کیسے جاؤ گی - انہوں نے سرسری سا کہا - نہیں آنٹی بابا انتظار کر رہے ہونگے میں چلی جاؤں گی اکیلی آپ فکر نہ کریں - میں نے انہیں تسلی دی - وہ ہنستے ہوئے بولی ہاں بھئ جب تم اکیلی آسکتی ہو تو جا بھی سکتی ہو تمھیں بھلا کون کچھ کہہ سکتا ہے - میں ایک دم سن ہو گئ میرے آنکھوں میں بہت سا پانی جمع ہو گیا مگر میں نے انہیں آنکھوں میں ہی روک لیا کیونکہ میں جان گئ تھی یہ کسی ماں کی بیٹی کے آنسو نہیں فقط پانی ہے ایک آوارہ لڑکی کی آنکھوں کا پانی جسکی کوئ وقعت نہیں ہے - میں گھر واپس آئ تو بابا سو رہے تھے انہیں تکتے ہوئے زندگی میں پہلی بار میں ان سے شکوہ کر رہی تھی بابا آپ نے بتایا کیوں نہیں جن کی مائیں مر جاتی ہیں انہیں بھی اپنے جذبات کو مار کر زندہ لاش کی طرح زندگی گزارنی پڑتی ہے بابا آپ بتا دیتے نا اپنی چھوٹی سی خواہش کی قیمت مجھے آوارہ کہلوا کر چکانی پڑے گی تو میں اس خواہش کو ہی مار دیتی مگر میرا ہر شکوہ بےمول ہو گیا کیونکہ بابا تو بےخبر سو رہے تھے
****
شادی کے بعد خوشیوں کے کچھ رنگ کھلے اب سجنے سنورنے پر کوئ آوارہ نہیں کہتا تھا - احسن مجھ سے اتنا پیار کرتے کہ میں دنیا کی باتوں سے بےپرواہ ہوگئ تھی - مگر بےفکری کے یہ پل بہت مختصر تھے - احسن آفس کے لیے گاڑی میں گئے مگر واپسی ایمبولینس میں ہوئی - انکی لاش دیکھ کر مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا سب مجھے رلانے کی کوشش کررہے تھے - احسن کی موت کی تعزیت کر رہے تھے مگر میرا دل چیخ رہا تھا موت دو ہوئی ہیں تو تعزیت ایک کی کیوں کیا یہ لوگ نہیں جانتے انکی یہ ہمدردیاں کچھ دن بعد طنزیہ جملوں میں بدل جائیں گی - ایک بار پھر یہ لوگ میرے اندر سے جذبات وخواہشات کو مار کر مجھے زندہ لاش بنا دیں گے یہ لوگ مجھ سے میری موت کی تعزیت کیوں نہیں کر رہے - میرے سوال آج بھی ادھورے تھے میرے شکوے آج بھی بےمول تھے کیونکہ آج بھی لوگ بےخبر تھے کہ اس بےحس ساکن عورت کے اندر ایک کمزور لاش نوحہ کنان ہے
------ختم شد -----
اگر آپ مزید اس طرح کی sad love
love stories پڑھنا چاہتے ہیں تو ہمارے بلاگ کا وزٹ کریں - آپ کو بہت سی urdu love story , sad story in urdu , romantic love story in Urdu and poetry in urdu کی پوسٹ مل جائیں گی جو یقیناً آپ کو پسند آئے گی -
شکریہ
- Read this : urdu love stories
- Read this : Love stories in urdu
- Read this : Urdu romantic love story
- Read this : Urdu love story.
0 تبصرے