In this post you find poetry Urdu sad , poetry for love , poetry romantic in urdu , zabardast poetry
Urdu ghazal
غزل
بزرگ و برتر خدا کی عظمت کو برملا اعتراف کرنا
حسین چہرے کا جب کہیں بھی نظر اٹھا کر طواف کرنا
یہی عمل گر قبول ہو مغفرت کو دلبر بہت ہے اپنا وہ آنا
جانا گھروں میں باہم کبھی وہیں اعتکاف کرنا
مجھے وہ سارے مباحثے یاد ہیں لڑکپن کے آج تک بھی
تمہارا جوش جنوں میں اکثر وہ عادت اختلاف کرنا
تمہاری چاہت میں چار دن گرچہ ہو گیا تھا میں بےتکلف
جو ہو سکے تو خطا میری خلوص دل سے معاف کرنا
مجھے نہ بھولے گی ایک پل بھی کسی کی وہ دل فریب شوخی
کبھی کسی کا وہ سرخ آنچل سے اپنی پلکوں کو صاف کرنا
حنائی ہاتھوں میں تھے علامت نو کیلے پنجے درندگی کے
میری نصیحت کے ذائقوں میں جو تلخیاں تھیں معاف کرنا
سلگ رہا ہے تمہارا دل بھی کسی کی الفت میں آج شاہین
مگر کوئی پوچھ لے کہیں تو کبھی نہ یہ اعتراف کرنا
شاہین کہروڑی
![]() |
Poetry romantic in urdu |
**********
poetry Urdu sad , poetry for love , poetry romantic in urdu , zabardast poetry
غزل
**************
زندگی کا شباب رہنے دے
اپنے رخ پر نقاب رہنے دے
مجھے آج جی بھر کے پیار کرنا ہے
تو سوال و جواب رہنے دے
ایک مدت کے بعد دیکھے ہیں
بیتے ساون کے خواب رہنے دے
میں سنبھل جاؤنگا ستم سے ترے
مجھ پہ اپنا عذاب رہنے دے
مار ڈالیں گے تجھ کو اندیشے
میرے گرد احتساب رہنے دے
موت میری شہید کی ہوگی
سچ کو میرا نصاب رہنے دے
تیری آنکھیں ہی میری منزل ہیں
راستے پر سراب رہنے دے
اپنا گھر بار بھی جلا شاہین
اس کا خانہ خراب رہنے دیں
شاہین کہروڑی
****************
In this post you find poetry Urdu sad , poetry for love , poetry romantic in urdu , zabardast poetry
0 تبصرے