ہاتھوں کی پشت پر مہندی کے ڈیزائین
مہندہی کا نام لیتے ہی ایک خوبصورت احساس اور ایک زبردست اور مسحور کن سی خوشبو ہمارا احاطہ کر لیتی ہے - مہندی کسی بھی بچیوں, لڑکیوں اور عورتوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہوتی عید ہو کسی کے گھر دعوت ہو کسی کے گھر شادی ہو , اپنی شادی ہو یا کہیں کسی کے گھر یا اپنے گھر فنکشن ہو عورتوں اور لڑکیوں کے لیے بناؤ سنگھار میں سب سے اہم مہندی لگانا - ان کے خوبصورت اور نرم ہاتھ مہندی سے سج کر اور بھی دلکش اور حسین ہو جاتے ہیں - بچیوں کے ننھے ننھے ہاتھوں پر مہندی کا رنگ بہت اچھا اور دلکش لگتا ہے -
مہندی کا شوق ہر لڑکی کو ہوتا ہے مگر اس کو لگائیں کیسے ؟ یا کسی اور سے لگوائیں تو اس کے لیے بھی مختلف آئیڈیاز کی ضرورت پڑتی ہے - کیونکہ جتنا دلکش اور خوبصورت ڈیزائین ہوگا اتنا ہی ہمارے ہاتھ جاذب نظر اور حیسن نظر آئیں گے - اپنے من پسند ڈیزائین کے لیے لڑکیاں یوٹیوب اور گوگل پر سرچ کرتی ہیں - آج کی اس پوسٹ کے بعد آپ کو مزید اور سرچ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کے لیے بہت خوبصورت اور آپ کے من پسند ہاتھوں کے ڈیزائین لائے ہیں -
ہاتھوں کی پشت پر یہ بیل کے دلکش ڈیزائین یقیناً آپ کو پسند آئیں گے - مہندی سے سجے ہاتھ تو خوبصورت لگتے ہی ہیں مگر ان کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے آپ اپنے ناخنوں پر نیل پالش لگا لیں - خوبصورت رنگ کی نیل پالش سے رنگے ناخن ہاتھوں کی خوبصورت کو دو گنا بڑھا دیتے ہیں اور اگر اس پر گھڑی یا نفیس سی بریسلٹ ہاتھوں میں پہن لی جائے اور انگلیوں میں انگوٹھی ڈال لی جائے تو خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں -
مہندی ڈیزائن ہندوستانی شادیوں میں سب سے مشہور
ڈیزائن ہیں ۔ یہ ڈیزائن ان ڈیزائنوں کا امتزاج ہیں پاکستان ، افغانستان ، عرب وغیرہ کی دور دراز زمینوں سے آئے تھے۔ یہ ڈیزائن پرانے ابھی تک ٹرینڈنگ ہیں کیونکہ انہیں اس کا جدید پہلو دیا گیا ہے۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے لیے ایسے ہی جدید اور خوب صورت ہاتھوں کے ڈیزائین لے کر آئے ہیں - ہاتھوں کی پشت پر مہندی سے بیل بوٹے بنانے کا رواج بہت پرانا ہے مگر اسے کبھی بھی ختم نہیں کیا گیا کیونکہ ہر دور میں ان ڈیزائینز میں جدت پیدا کی جاتی ہے جو پہلے سے زیادہ دلکش لگتی ہے -
اس پوسٹ میں آپ کو دس سے زائد مہندی کے ڈیزائین دیکھنے کو ملیں گے - یقیناً آپ کو آپ کی پسند کا ڈیزائین مل گیا ہو گا جس سے آپ اپنے خوبصورت اور حیسن ہاتھوں کو سجا کر مزید دلکش اور جاذب نظر بنا سکیں گی - شکریہ کے ساتھ آج کی یہ پوسٹ یہیں ختم ہوتی ہے -
اقصیٰ صدیق
0 تبصرے