ایک حسین خواب
مصنفہ : اقصیٰ صدیق
پچھلے پندرہ دنوں سے وہ نوجوان مسلسل ایک ہی وقت میں آتا اپنی مخصوص ٹیبل پر بیٹھتا اور ایک کپ کافی آرڈر کر کے اپنے موبائل میں مصروف ہو جاتا - کافی پینے کے دوران بھی وہ موبائل میں ہی مصروف رہتا کافی پینے کے بعد وہ بل ادا کرتا اور بنا کسی کی طرف دیکھے وہاں سے چلا جاتا - ہیری اس کے آنے سے بہت خوش ہوتا وہ اس کی بہت عزت کرتا اس نے یوژلی کو بتایا کہ مسٹر بروک کی قسمت اتنی اچھی ہے کہ یہ مٹی میں بھی ہاتھ ڈالیں تو وہ سونا بن جاتی ہے اور ان کے بارے میں یہاں تک مشہور ہے کہ یہ جس کے پاس سے بھی گزر جائیں اس کی قسمت سنور جاتی ہے اور واقعی ہیری کی قسمت کا ستارہ بھی خوب چمک رہا تھا وہ اسے ایک کافی کی قیمت اتنی ادا کرتا جتنی کہ ہیری چھ ماہ مسلسل کام کرنے کے باوجود نہیں کما سکتا تھا -یوژلی کو ہیری کے ساتھ اس کے بارے میں باتیں کرنا اچھا لگتا تھا نہ جانے کیوں اس کے بارے میں سوچنے لگی تھی - وہ اس پر اس قدر غور کرنے لگی تھی کہ اسے لگتا تھا کہ اب اس کے اٹھنے کا بیٹھنے کا انداز مسٹر بروک کی طرح ہونے لگا اسے کافی اچھی نہیں لگتی تھی مگر اب وہ کافی کی اس قدر شیدائی ہو گئ تھی کہ ہر گھنٹے بعد کافی پینا اس پر جیسے لازم ہو گیا تھا - خود سے لاپرواہ رہنے والی لڑکی اب خود پر توجہ دینے لگی تھی اور پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئ تھی مگر وہ تھا کہ نظر اٹھا کر کسی کی طرف دیکھتا ہی نہیں تھا - وہ اس سے بات کرنا چاہتی تھی - وہ چاہتی کہ وہ اس سے فرمائش کرکے اس سے کالا چشمہ نکلوا کر اس کی آنکھیں دیکھے - نہ جانے کیوں اسے لگتا تھا کہ اس کی آنکھیں بہت خوبصورت ہوں گی اتنی خوبصورت کہ انہیں چھپانا ہی چاہیے - مگر کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی اسے ڈر لگتا تھا کہ دوسروں کی طرح اس کی آنکھوں میں بھی اپنے لیے نفرت اور حقارت دیکھ کر اس کے دل میں اب جو زندگی جینے کی امنگ پیدا ہوئی ہے وہ مر ہی نہ جائے - دور سے اسے آتا دیکھ کر وہ اس کے لیے کافی بنانے لگی آج اس نے نہ موبائل نکالا تھا اور نہ کافی آرڈر کی تھی بلکہ سوچوں میں گم آڑھی ترچھی لائنز بنا رہا تھا - کیا وہ پریشان ہے ؟ اس پر نظریں جمائے وہ اس کے لیے کافی لے کر آ رہی تھی کہ اچانک ایک عورت سے ٹکرا گئ - کافی اس عورت کے کپڑوں پر گری اور اس کے کپڑے خراب ہو گئے - یوژلی کے پاؤں جل گیا تھا مگر اس عورت کو پرواہ ہی نہیں تھا اس نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا وہ مسلسل چلا رہی تھی کہ آج اس کی بہت اہم میٹنگ تھی مگر اس کی منحوسیت کی وجہ سے اب وہ میٹنگ میں نہیں جا پائے گی - وہ اسے منحوس بدشگن اور نہ جانے کیا کچھ کہتی رہی مگر اسے پرواہ نہیں تھی کہ ان سب کی وہ بہت پہلے سے عادی ہو گئ تھی مگر اب اسے بس یہ فکر تھی کہ وہ اس کے بارے میں کیا سوچ رہا ہو گا - کیا دوسروں کی طرح وہ بھی اسے منحوس سمجھ رہا ہو گا زندگی میں پہلی بار اسے اسے منحوس لفظ سے ڈر اور نفرت محسوس ہو رہی تھی - ہیری نے اس عورت کو خاموش کروانے کی بہت کوشش کی مگر دوسرے کچھ لوگ بھی اس کے ساتھ مل گئے کہ اس منحوس لڑکی کو جاب سے نکال دو - ہم نہیں چاہتے کہ اس کی منحوسیت کی وجہ سے ہمارا نقصان ہو اچانک اس نے دیکھا وہ نوجوان اٹھ کر ان کی طرف آ رہا تھا وہ آنکھیں میچے زندگی میں پہلی بار پوری شدت سے دعا مانگنے لگی کہ وہ اس کے منہ سے اپنے لیے منحوس لفظ سننے سے پہلے بہری ہو جائے - مگر یہ کیا اس نے اس کا بازو پکڑا اور بہت آسانی سے اسے اس مجمعے سے نکال کر اپنی گاڑی کی طرف لے آیا - اس کے جلے ہوئے پاؤں پر دوائ لگائی اور اپنے ڈرائیور کو اسے گھر چھوڑنے کا کہہ کر شاپ کی طرف بڑھ گیا وہ گم صم سی اس کے ہر حکم پر عمل کرتی جا رہی تھی - سارا راستہ وہ اس عظیم شخص کے بارے میں سوچتی رہی جو اسے کسی خواب کی طرح لگتا تھا -
****
تین دن بعد وہ کام پر واپس آئی اسے یقین تھا کہ ہیری اسے جاب سے نکال دے گا - پھر بھی نہ جانے کس امید پر وہ چلی آئی تھی - توقع کے برعکس ہیری اس سے بہت اچھے سے ملا اس نے اس سے چھٹیوں کے متعلق کچھ بھی نہ پوچھا - بلکہ اسے اس کی سیلری بڑھنے کی نوید سنائی - وہ بہت حیران مگر خوش تھی - اپنے مقررہ وقت پر وہ آیا اور دو کافی آرڈر کرکے موبائل کی طرف متوجہ ہو گیا - دو کافی اس نے حیرت سے پوچھا مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا تو وہ اس کا آرڈر تیار کرنے چلی گئ - کافی تیار کرنے کے دوران اسے یہی خدشہ ستاتا رہا کہ کہیں اس کی بیوی یا گرل فرینڈ تو نہیں آ رہی - بہت برے دل کے ساتھ اس نے اسے کافی سرو کی - اس نے موبائل جیب میں ڈالا اور پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا اور اسے اس کی خیریت دریافت کی - یوژلی کے لیے یہ سب غیر متوقع تھا اسے لگا وہ خوشی سے پاگل ہو جائے گی - اس نے ایک بار پھر اپنا سوال دہرایا تو وہ ہڑبڑا کر بولی زخم تو ختم ہو گیا ہے بس نشان ہیں وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گے -
جاری ہے.......
Ek haseen khawab episode 2 written by Aqsa Siddique
It is a story of justice, fighting against the truth, life's uncertain ups and downs, hurting someone, changing relationships, love, realizing an unseen dream and the trials of its suffering. Those who patiently endure trials and tribulations always have beautiful results
Tags
Urdu novels , novels , Urdu romantic novels , famous novels , famous urdu novels , novels in urdu , novels in urdu pdf, urdu novels free download, urdu novels list , classic urdu material, wattpad novels, funny novels in urdu pdf, fantasy novels, urdu literature books, urdu literature books free download, best urdu literature books, urdu books library, urdu books, urdu novels platform, sad urdu novels list , suspense urdu novels list , suspense based urdu novels, detective novels in urdu pdf free download , mystery novels pdf free download, love romance novels pdf, action adventure urdu novels , Urdu Short stories, love Urdu stories , Urdu story love
****
0 تبصرے